ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں اتحاد کیلئے ممتا بنرجی نے سونیا گاندھی سے رابطہ کیا تھا:پون ورما سیاست میں ترنمو ل کانگریس بھروسہ مند ساتھی نہیں:ادھیررنجن چودھری

گوا میں اتحاد کیلئے ممتا بنرجی نے سونیا گاندھی سے رابطہ کیا تھا:پون ورما سیاست میں ترنمو ل کانگریس بھروسہ مند ساتھی نہیں:ادھیررنجن چودھری

Sun, 23 Jan 2022 11:17:05    S.O. News Service

کلکتہ، 23؍جنوری(ایس او نیوز؍یواین آئی)ترنمول کانگریس نے آج اعتراف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گوا اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کیلئے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے رابطہ کیا تھا مگر سونیا گاندھی نے یہ کہہ کربات ٹال دی تھی کہ وہ پارٹی لیڈروں سے بات کرنے کے بعد اس معاملے میں کچھ بولیں گی -کئی دن گزر جانے کے باوجودگوا میں ا تحاد کو لے کر کولی جواب نہیں دیا ہے -

خیال رہے کہ ممتا بنرجی کے قومی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سے ہی کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان تلخ تعلقات ہیں -ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی اور دیگر لیڈر مسلسل کانگریس کی تنقید کررہے ہیں -بی جے پی کا مقابلہ کرنے میں کانگریس کونااہل قرار دیتی رہی ہیں -لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈراور بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دراصل ترنمول کانگریس خود کو بی جے پی کے خلاف سب سے مضبوط پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی تھی مگر وہ ناکام ہوچکی ہے تو اب کانگریس کی طرف ہاتھ بڑھاکر اپنی خجالت کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے -انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے -وہ ماضی میں بھی دھوکہ دیتی رہی ہے -ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی مایوسی کے عالم میں ہیں -گزشتہ سال20/ اگست کو سونیا گاندھی کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس، اچانک کانگریس کے خلاف محاذ آرائی کرنے لگی ہے -

ادھیرنے کہا کہ ہماری قیادت کو گالی دینے سے لے کر دوسری ریاستوں میں ہمارے لیڈروں کوپارٹی میں شامل کیا -ان سب کا مقصد کانگریس کو کمزور کرنا تھا-ترنمول کانگریس پرکانگریس کو کمزور کرنے کیلئے سب کچھ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ادھیر نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے لیڈروں نے یہاں تک کہا کہ کانگریس ایک خرچ شدہ قوت ہے اور اپوزیشن اتحاد کی قیادت نہیں کر سکتی ہے -ترنمول کانگریس کی اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرنے کی کوشش اس وقت دیوار سے ٹکرا گئی جب دوسری پارٹیوں نے واضح طور پر کہہ دیا کہ کانگریس کے بغیر کبھی بھی اپوزیشن اتحاد نہیں ہو سکتا-


Share: